جنگی سائرن لگانے کی ہدایات

پاک بھارت کشیدگی،خیبرپختونخوا میں جنگی سائرن لگانے کی ہدایات جاری

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا حکومت نے پاک بھارت کشیدگی کے پیش نظر شہری آبادی میں جنگی سائر سسٹم لگانے کی ہدایات جاری کر دیں ۔
ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت کے محکمہ شہری دفاع کے ڈائریکٹر نے لائن آف کنٹرول پر کشیدہ صورتحال کے تناظر میں مختلف اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز اور سول ڈیفنس افسران کو ہدایت جاری کردی۔
مراسلہ کے ذریعے صوبے کے 29اضلاع میں سائرن نصب کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ سائرن تنصیب کے ذریعے ایمرجنسی یا حملے کی صورت میں عوام کو بروقت آگاہ کیا جانا مقصود ہے۔
مراسلے میں ایبٹ آباد، مردان جیسے بڑے شہروں کے لیے 4،4 سائرن نصب کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
اس کے علاوہ سول ڈیفنس افسران کو فوری طور پر اس ہدایت پر عمل درآمد اور رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
مراسلے میں ہدایت کی گئی ہے کہ شہریوں کی حفاظت کے لیے ہنگامی حالات میں وارننگ سسٹم کی تنصیب کو یقینی بنانا ہے۔

مزید پڑھیں:  اسحاق ڈار کی چینی وزیر لیو جیان چاؤ سےملاقات،اہم امورپرتبادلہ خیال