ویب ڈیسک: عالمی برادری پہلگام حملے کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی کشیدگی کم کرانے کیلئے متحرک ہو گئی ۔
اس سلسلے میں سعودی وزارت خارجہ نے دونوں ممالک کو کشیدگی سے گریز کرنے ا ور تمام تنازعات کو سفارتی سطح پر حل کرنے کا مشورہ دیا ہے۔
کویت نے بھی دونوں ممالک کو کشیدگی سے بچنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت تحمل اور برداشت کا دامن تھامے ۔
کشیدگی میں کمی کے لیے ایران کی جانب سے ثالثی کی پیشکش بھی سامنے آچکی ہے۔
اس کے علاوہ ترکیے کے صدر رجب طیب اردوان بھی کہہ چکے ہیں کہ ان کا ملک پاکستانی عوام کے لیے اپنی بھرپور حمایت کا اعادہ کرتا ہے۔
دوسری جانب چین کا کہنا ہے کہ پاکستان کی خودمختاری اور سلامتی کے تحفظ کی مکمل حمایت کرتے ہیں جبکہ روس نے بھی پاکستان اور بھارت پر تحمل سے کام لینے اور اختلافات کو مذاکرات کے ذریعے پرامن طریقے سے حل کرنے پر زور دیا ہے۔
واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں 26 بھارتی سیاحوں کے قتل کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان تنا بڑھ گیا ہے۔
