ویب ڈیسک: فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی ار)رواں مالی سال کے پہلے دس ماہ کے ٹیکس وصولیوں کے اہداف حاصل کرنے میں ناکام رہا ہے ۔
رواں مالی سال 2024-25کے پہلے دس ماہ میں ایف بی آر کا ریونیو شارٹ فال بڑھ کر 830ارب روپے ہو گیا جبکہ گذشتہ ماہ اپریل 2025) کے دوران ایف بی آر کو 118 ارب روپے کے ریونیو شارٹ فال ہوا ہے۔
ایف بی آر ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف بی آر انتظامیہ کی طرف سے ملازمین کو الاونسز ،مراعات اور ریوارڈز کی غیر منصفانہ پالیسیوں اور انکے خلاف جاری ملازمین کے احتجاج کے اثرات گہرے ہونا شروع ہو گئے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال 2024-25 کے پہلے دس ماہ میں ایف بی آر نے مجموعی طور پر 963 ارب روپے کی عبوری ٹیکس وصولیاں کی ہیں جو کہ رواں مالی سال کے دس ماہ کیلئے مقرر کردہ 10130 ارب روپے کی ٹیکس وصولیوں کے ہدف کے مقابلے میں 830 ارب روپے کم ہیں۔
واضح رہے کہ ایف بی آر ملازمین پرفامنس الاؤنس کے منجمد ہونے اور 140 فیصد الائونس صرف افسران کو دینے اور غیر منصفانہ ریوارڈز رولز کے خلاف سراہا احتجاج ہیں۔
