ویب ڈیسک: ملک میں آج سے 5مئی تک ممکنہ غیر متوقع موسمی صورتحال کے لیے ایڈوائزری جاری کر دی گئی۔
نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، آزاد کشمیر، شمال مشرقی پنجاب اور شمالی مشرقی بلوچستان میں تیز ہواں اور آندھی کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
این ڈی ایم اے نے مزید بتایا گیا کہ سندھ کے چند اضلاع میں بھی تیز ہواں اور آندھی کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔
این ڈی ایم اے نے ممکنہ غیر متوقع موسمی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام متعلقہ اضلاع اور اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔
