پرائمری اساتذہ کی ریلی

پشاور: پرائمری اساتذہ کی افواج پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے ریلی

ویب ڈیسک: پشاور میں پرائمری اساتذہ نے افواج پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے ریلی کا انعقاد کیا ۔
ریلی کے شرکاء نے پہلگام فالس فلیگ کے بعد بھارت کے جارحانہ اقدامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے دفاع کے لئے پاک آرمی کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ۔
اساتذہ کا کہنا تھا کہ موجودہ کشیدہ صورتحال میں افواج پاکستان کو باور کراتے ہیں کہ ایک لاکھ پرائمری اساتذہ ملک کے دفاع کے لئے کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ۔
شرکاء نے واضح کیا کہ دشمن سن لے ، ملک کا بچہ بچہ ہندوستان کے خلاف لڑنے کے لئے ہر وقت تیار ہے ۔

مزید پڑھیں:  نیو یارک ٹائمز نے بھارتی میڈیا کا جھوٹ بے نقاب کردیا