سی ٹی ڈی اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا

بنوں میں شہید ہونے والے سی ٹی ڈی اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا

ویب ڈیسک: بنوں میں شہید ہونے والے سی ٹی ڈی اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی ۔
شہید اہلکاروں کی نماز جنازہ بنوں کے اقبال شہید پولیس لائن میں ادا کی گئی جس میں میں اے آئی جی سی ٹی ڈی ، ریجنل پولیس افسر سجاد خان ، کمشنر بنوں ڈویژن سمیت بریگیڈیئر نوید احمد ، ضلعی انتظامیہ و پولیس افسران نے شرکت کی ۔
اس موقع پر شہدا کے جسد خاکی کو پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی دی جس کے بعد شہداء کے جسد خاکی کو آبائی علاقوں کو روانہ کیا گیا ۔
واضح رہے کہ تینوں سی ٹی ڈی اہلکار کل رات دہشتگردوں کیساتھ مقابلہ میں شہید ہوئے تھے۔

مزید پڑھیں:  محکمہ اینٹی کرپشن متحرک، رشوت لیتے ریونیو اہلکار رنگے ہاتھوں دھر لیا گیا