دہشت گردوں کا حملہ ناکام

صوابی میں پولیس چوکی پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام

ویب ڈیسک: صوابی میں پولیس چوکی پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنا دیاگیا ۔
تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے ضلع صوابی میں جھنڈا پولیس چوکی پر رات گئے نامعلوم دہشت گردوں کی جانب سے بڑے ہتھیاروں سے حملہ کیا گیا ۔
پولیس کی بروقت اور موثر کارروائی کے نتیجے میں حملہ آور فرار ہوگئے ۔
واقعے کے بعد پولیس نے علاقے میں بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے ۔

مزید پڑھیں:  امداد کی فراہمی: غزہ میں محدود پیمانے پر ناکہ بندی ختم کرنے کا فیصلہ