تیز ہواوں کیساتھ بارش شروع

صوابی، ہری پور اور گردونواح میں تیز ہواوں کیساتھ بارش شروع

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا کے اضلاع صوابی، ہری پور اور گردونواح میں تیز ہواوں کیساتھ بارش شروع ہو گئی ہے، جس سے سارا ماحول جل تھل ہو گیا، اور گرمی کے ستائے چہرے کھل اٹھے.
تفصیلات کے مطابق ضلع ہری پور اور گردونواع میں تیز ہواوں کیساتھ بارش شروع ہو گئی، کالی گھٹاوں سے ماحول مزید خوشگوار بنا دیا جس کے ساتھ ہی لوگوں نے سکھ کا سانس لیا.
کالی گھٹاوں کے سبب شہر بھر میں اندھیرا، دن میں‌رات کا سماں ہو گیا، تیز ہواوں اور بارش کے باعث گرمی کا زور ٹوٹ گیا، لوگ سڑکوں پر نکل آئے.

صوابی شہر اور گردونواح میں گہرے کالے بالوں کا راج ، جس سے دن میں‌تاریکی چھا گئی، صوابی اور ٹوپی میں گرمی کا زور ٹوٹ گیا ، بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا.

مزید پڑھیں:  اورکزئی: جرگے کے دوران دو قبائل میں لڑائی، 3افراد زخمی، گاڑی نذرآتش