ویب ڈیسک: اسلام آباد میں شدید طوفان کے باعث عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے، جس سے میٹرو بسیں روک دی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں شدید طوفان سے عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے،میٹرو بسیں روک دی گئیں۔ اسلام آباد میں کالی گھٹائوں سے دن میں اندھیرا چھا گیا۔
مختلف علاقوں میں گرد آلود تیز ہوائیں اس قدر تیز ہیں ہیں جس سے کئی مقامات پر درخت اکھڑ گئے، تیز ہواؤں سے عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔
