بنوں میں 3 سی ٹی ڈی

بنوں میں 3 سی ٹی ڈی اہلکاروں کی شہادت واقعے سے متعلق مقدمہ درج

ویب ڈیسک: ضلع بنوں میں 3 سی ٹی ڈی اہلکاروں کی شہادت واقعے سے متعلق مقدمہ درج کر لیا گیا۔ مقدمہ ایس ایچ او ڈومیل ارشد خان کی مدعیت میں تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کیا گیا ہے، جس میں دہشت گردی کے دفعات شامل ہِیں۔
ایف آئی آر کے متن میں درج ہے کہ کالعدم ٹی ٹی پی اور سی ٹی ڈی اہلکاروں کے درمیان دیر تک فائرنگ کا تبادلہ ہوا، فائرنگ رکنے پر سرچ آپریشن کیا گیا، جس میں بن یامین، انعام اللہ، عبدالمصور شہید پائے گئے۔
درج ایف آئی آر کے مطابق واقعے میں زخمی اہلکاران وافید اللہ اور عمران کو خلیفہ گل نواز ہسپتال منتقل کیا گیا ہے، جبکہ اس واقعہ میں دہشت گرد شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کا اسلحہ ساتھ لے گئے، دیہہ بکرخیل میں دہشت گردوں نے واپسی پر 3 دیگر پولیس اہلکاروں کو بھی زخمی کیا۔ یاد رہے کہ ضلع بنوں میں 3 سی ٹی ڈی اہلکاروں کی شہادت واقعے سے متعلق مقدمہ درج کر لیا گیا۔

مزید پڑھیں:  رافیل کمپنی کو سب سے بڑا مالی دھچکا بھارتی فضائیہ نے دیا