گدوالیاں کے پہاڑوں پر آگ لگ

ہری پور کے نواحی علاقہ گدوالیاں کے پہاڑوں پر آگ لگ گئی

ویب ڈیسک: ضلع ہری پور کے نواحی علاقہ گدوالیاں کے پہاڑوں پر آگ لگ گئی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے گدوالیاں سمیت منسلک دیہاتوں کے پہاڑوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
ذرائع کے مطابق چار گھنٹے گزرنے کے باوجود تاحال کسی قسم کے کوئی اقدامات نہیں کئے گئے، محکمہ جنگلات سمیت ضلعی حکومت اور ریسکیو 1122کی جانب سے بھی کوئی اقدامات نہیں کئے گئے۔
گدوالیاں کے پہاڑوں پر لگی اگ سے بڑی تعداد میں جنگلات سمیت جنگلی حیات بھی جل کر خاکستر ہونے کا خدشہ ہے۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا: 4ماہ کے دوران 116 خواتین قتل، پولیس رپورٹ جاری