پاکستان اور بھارت مسائل کا

پاکستان اور بھارت مسائل کا ذمہ دارانہ حل نکالیں‌، امریکہ

ویب ڈیسک: امریکہ کی جانب سے ایک بار پھر زور دیا گیا ہے کہ پاکستان اور بھارت مسائل کا ذمہ دارانہ حل نکالیں‌، اور ایسا حل نکالیں‌ جس سے جنوب ایشیا میں طویل المدتی امن و علاقائی استحکام برقرار رہے۔
امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے پریس بریفنگ کے دوران کہا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے بھارتی ہم منصب جے شنکر اور پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف سے اس سلسلے میں‌بات چیت کی تھی، جس میں دونوں فریقین سے پہلگام حملے کے بعد مسائل کا ذمہ دارانہ حل نکالنے پر زور دیا گیا ہے، اور ایسا حل نکالنے کا مطالبہ کیا گیا جس سے جنوب ایشیا میں طویل المدتی امن اور علاقائی استحکام برقرار رہے۔
ان کا کہنا تھا کہ امریکہ دونوں حکومتوں کے ساتھ مختلف سطح پر رابطے میں ہے، امریکی وزیر خارجہ کے متحرک کردار کی وجہ سے ہی جنگ کے بادل چھٹنا شروع ہوئے ہیں تاہم بھارت کے بعض رہنماؤں کی جانب سے اشتعال انگیزی تاحال برقرار رہے، لیکن ٹرمپ انتظامیہ مسلسل رابطے برقرار رکھے ہوئے ہے اور دونوں فریقین سے زمہ دارانہ حل نکالنے پر زور دیا جا رہا ہے۔
ترجمان محکمہ خارجہ نے واضح کیا جیسا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پچھلے ہفتے وزیراعظم نریندر مودی سے کہا تھا کہ امریکا دہشت گردی کے خلاف بھارت کے ساتھ کھڑا ہے اور بھارتی وزیراعظم مودی کو امریکا کی مکمل حمایت حاصل ہے، تاہم اس کے باوجود امریکہ کی جانب سے زور دیا جا رہا ہے کہ پاکستان اور بھارت مسائل کا ذمہ دارانہ حل نکالیں‌.

مزید پڑھیں:  بھارتی فضائیہ کے مقابلے 6صفر سے کامیابی ملی،ائیر وائس مارشل