شہری علاقوں میں پرندوں کی حوصلہ افزائی

محکمہ جنگلی حیات خیبرپختونخوا نے شہری علاقوں میں پرندوں کے تحفظ اور بقاء سے متعلق جامع آگاہی مہم کا آغاز احسن قدم ہے جس کی ضرورت کافی عرصے سے شدت سے محسوس کی جارہی تھی مہم کا مقصد شہری ماحول میں آباد پرندوں کو درپیش خطرات کو اجاگر کرنا اور عوام میں ان کے تحفظ سے متعلق شعور بیدار کرنا ہے شہری ترقی، شور اور آلودگی کی بڑھتی ہوئی سطح سے شہری پرندوں کی تعداد میں نمایاں کمی ہوئی ہے اور اس میں بدستور اضافہ ہو رہا ہے خاص طور پر شہر کے گنجان آباد علاقوں میں تو پرندے ناپیدہو گئے ہیں اور ان کی نسل معدومیت کا شکار ہے جس کی وجہ شہر سے درختوں کا صفایا اور کنکریٹ کے جنگل میں تبدیل ہونا ہے جس سے پرندوں کا قدرتی ماحول اور مسکن بری طرح متاثر ہوئے مہم کے تحت شہریوں کو ترغیب دی جائیگی کہ وہ اپنے گھروں، دکانوں، مارکیٹوں اور دفاتر کے آس پاس پرندوں کیلئے پانی اور خوراک کا مناسب بندوبست کریں جبکہ قریب ترین درختوں اور سبزہ زاروں کو محفوظ رکھیں اور پرندوں کوگھونسلے بنانے کی جگہیں فراہم کریںیہ ایک اچھی کوشش ہو گی بشرطیکہ سنجیدگی سے کی جائیشہروں میں شمسی پلیٹوں کی تنصیب کا ایک مثبت پہلو پرندوں کو پناہ گاہوں اور آرام کے لئے سایہ دار جگہوں اور ٹھہرنے کی جگہوں کا میسر آنا ہے جن گھروں میں شمسی پلیٹیں لگائی گئی ہیں ان گھرانوں کو خا ص طور پر پرندوں کے لئے مسکن بنانے اور پانی و خوراک کی فراہمی کی طرف متوجہ ہونا چاہئے اور قدرتی ماحول اور نظام قدرت کے توازن کو بگڑنے سے بچانے میں کردار ادا کرنا چاہئے ۔

مزید پڑھیں:  اچھے لگتے ہیں مجھے لوگ تمہارے جیسے