جوہری مذاکرات کا چوتھا دور ملتوی

ایران اور امریکا کے مابین جوہری مذاکرات کا چوتھا دور ملتوی

ویب ڈیسک: ایران اور امریکا کے مابین جوہری مذاکرات کا چوتھا دور ملتوی کر دیا گیا، یہ مذاکرات روم میں طے تھے۔
ذرائع کے مطابق ایک سینئر ایرانی اہلکار نے کہا ہے کہ ان مذاکرات کی نئی تاریخ کا اعلان امریکا کے رویے پر منحصر ہوگا، تاہم جوہری مذاکرات کے دوران ایران پر امریکی پابندیاں کسی بھی سفارتی حل میں مددگار نہیں ہوں گی۔
ذرائع نے ان کے حوالے سے مزید کہا ہے کہ امریکا کے رویے کی بنیاد پر آئندہ مذاکرات کی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا، عمان کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ 3 مئی کو متوقع مذاکراتی دور کو لاجسٹکل وجوہات کی بنا پر دوبارہ شیڈول کیا جائے گا۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بتایا کہ تہران نتیجہ خیز مذاکرات کے لیے سنجیدگی اور پختہ عزم کے ساتھ امریکا سے بات چیت جاری رکھے گا۔ یاد رہے گزشتہ ماہ سے امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات جاری ہیں جن کا مقصد ایران کے جوہری پروگرام کو محدود کرنا اور اس کے بدلے ایران پر عائد پابندیاں ختم کرنا ہے۔

مزید پڑھیں:  بھارتی پروپیگنڈ ا:عالمی سفارتی مہم کیلئے بلاول کی قیادت میں وفد تشکیل