ویب ڈیسک: پاکستان اور بھارت کے مابین جاری کشیدگی کے حوالے سے خیبرپختونخوا کے اضلاع مردان اور باجوڈ میں عوامی آگاہی کیلئے سائرن نصب کر دیئے گئے۔
ڈی سی مردان کی ایمرجنسی اقدامات پر عمل درآمد ضلع بھر میں جاری ہے، اس حوالے سے تحت بھائی ٹی ایم اے اہلکاروں نے پاک بھارت جنگی ایمرجنسی پر عوامی آگاہی کے لیے سائران کی تنصیب کر دی، اور سائران بجا کر اسے چیک کیا۔
دوسری جانب ضلع باجوڑ میں بھی ریسکیو 1122 نے سائرن کی تنصیب کا عمل مکمل کر لیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے، جسے بھارتی چینلز نے بھی خوب کوریج دی۔
