ویب ڈیسک: 2023 سے جاری جنگ مزید شدت اختیار کر گئی، غزہ میں صیہونی دہشتگردی مزید تیز ہوتی جا رہی ہے، اب اس دوران زمینی فضائی حملوں کے ساتھ ساتھ ڈرون کا بھی استعمال کیا جانے لگا ہے۔
اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ پر گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہونے والے حملوں میں مزید 40 فلسطینی شہید ہوگئے، جبکہ متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، جن میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔
رپورٹ کے مطابق اسرائیل کی جانب سے غزہ میں کھانے پینے کے سامان اور امداد کی بندش تیسرے ماہ میں داخل ہوگئی ہے، جس سے لوگوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوتا جارہا ہے، اور اوپر سے آگ برساتی گرمی الگ سے مسائل میں اضافہ کئے جا رہی ہے۔
دوسری جانب اسرائیل نے شام میں صدارتی محل کے قریب ڈرون حملہ کیا جس میں دمشق کے نواح میں شامی فورسز کو نشانہ بنایا گیا۔ اسرائیل کی جانب سے یہ حملہ شامی فورسز اور شام کی دروز کمیونٹی کے درمیان جھڑپوں کے بعد کیا گیا۔
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے حملے کو شامی حکومت کے لیے پیغام قرار دے دیتے ہوئے کہا کہ دروز کمیونٹی کے خلاف کوئی خطرہ یا فورسز بھیجنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ یاد رہے کہ غزہ میں صیہونی دہشتگردی مزید تیز ہوتی جا رہی ہے، اب اس دوران زمینی فضائی حملوں کے ساتھ ساتھ ڈرون کا بھی استعمال کیا جانے لگا ہے۔
