ناکام سیکورٹی پالیسی پہلگام آپریشن

ناکام سیکورٹی پالیسی پہلگام آپریشن کی وجہ بنی، بھارت کا اعتراف

ویب ڈیسک: بھارت کی جانب سے اب اعتراف کیا جانے لگا ہے کہ ناکام سیکورٹی پالیسی پہلگام آپریشن کی وجہ بنی، موجودہ حالات میں بھارت فالس فلیگ آپریشن اور انٹیلیجنس ناکامی پر شدید تنقید کی زد میں ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ انسداد دہشت گردی کے ماہراجے ساہنی نے پہلگام واقعہ کو مودی حکومت کی ناکامی قرار دے دیا، پہلگام حملہ بھارت کی ناکام سیکورٹی پالیسی کا نتیجہ ہے، مودی سرکار اپنے سیاسی فائدے کیلئے جھوٹا پروپیگینڈا کر رہی ہے۔
بھارتی ذرائع کا اس حوالے سے مزید کہنا ہے ناکام سیکورٹی پالیسی پہلگام آپریشن کی وجہ بنی، بالاکوٹ اور پلوامہ سے متعلق بھی مودی سرکار کے تمام دعوے جھوٹے ثابت ہوئے، بھارت کی پاکستان کیخلاف سرجیکل سٹرائکس کے کامیاب ہونے کا ایک بھی ثبوت نہیں۔
بھارتی منصوبہ ساز اجے ساہنی نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ حقیقیت میں پاکستان نے نہ صرف بھارت کا جہاز گرایا بلکہ پائلٹ بھی گرفتار کیا، جبکہ مودی ہر حادثے کو اپنے سیاسی فائدے کیلئے استعمال کرتے ہوئے لاشوں کی سیاست کرتا ہے، پہلگام حملہ مودی سرکار کی ناقص سیاسی پالیسیوں کا نتیجہ ہی ہے۔
دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ شواہد سے واضح ہوتا ہے کہ پہلگام فالس فلیگ آپریشن بھارتی فوج کی ناکامی ہے، بھارت نے ہمیشہ ثبوت فراہم کرنے کی بجائے الزام تراشی کی سیاست کی، بھارت کا اپنی ناکامیوں کا اعتراف پاکستان کے موقف کی جیت ہے۔

مزید پڑھیں:  جنگ بندی : انتہاپسندوں نے بھارتی سیکرٹری خارجہ کو غدار قرار دیدیا