سینیٹر اعجاز چوہدری کی ضمانت منظور

تحریک انصاف سینیٹر اعجاز چوہدری کی ضمانت منظور، رہا کرنے کا حکم

ویب ڈیسک: سپریم کورٹ کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر اعجاز چوہدری کی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دیدیا۔
عدالت عظمیٰ نے اعجاز چوہدری کو ایک لاکھ روپے کے مچلکے ٹرائل کورٹ میں جمع کرانے کا حکم دیا۔ پنجاب حکومت کے پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ اعجاز چوہدری نے لوگوں کو اکسایا اور سازش کا بھی حصہ رہے۔
جسٹس نعیم اختر افغان نے کہا کہ کیس اتنا ہی مضبوط تھا تو فوجی عدالت میں لے جاتے۔ بعد ازاں سپریم کورٹ نے تحریک انصاف سینیٹر اعجاز چوہدری کی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دیدیا۔

مزید پڑھیں:  عمران خان نے پولی گراف ٹیسٹ کرانے سے تیسری مرتبہ انکار کردیا