ویب ڈیسک: پاک فوج کی جنگی مشقیں جاری ہیں، اس دوران مشقوں میں افسران و جوانوں نے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق مشقوں میں جدید ہتھیاروں اور سازو سامان سے آپریشنل تیاری کی گئی، مشقوں میں افسران و جوانوں نے پیشہ ورانہ مہارت کا بھرپور مظاہرہ کیا۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ جنگی مشقوں کا مقصد دشمن کی کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دینا ہے۔
