ویب ڈیسک: جنوبی وزیرستان میں جھڑپ کے دوران 4 دہشتگرد ہلاک جبکہ اس کارروائی کے دوران 2 سیکورٹی اہلکار زخمی ہو گئے ہیں۔
واقعات کے مطابق جنوبی وزیرستان لوئرتحصیل برمل کے علاقے کلوتائی میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر ایک اہم آپریشن شروع کیا، اس دوران سیکیورٹی فورسز نے ایک گھر کا محاصرہ کیا، جس میں دہشتگردوں نے پناہ لے رکھی تھی۔
اس دوران سیکورٹی فورسز اور دہشتگردوں میں جھڑپ ہوئی، دونوں جانب سے بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا، تاہم اس آپریشن کے دوران 4 دہشتگرد مارے گئے، جبکہ کراس فائرنگ کے نتیجے میں 2 سیکیورٹی اہلکار معمولی زخمی ہوئے ہیں۔
