قومی سلامتی کے معاملے پر ہم

قومی سلامتی کے معاملے پر ہم سب یک جان ہیں، وزیراعظم آزادکشمیر

ویب ڈیسک: وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوار الحق نے کہا ہے کہ قومی سلامتی کے معاملے پر ہم سب یک جان ہیں، ازلی دشمن کا مقابلہ کرنے کیلئے سب سے پہلے میں خود کو پیش کروں گا۔
قانون ساز اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری انوار الحق نے کہا کہ قومی سلامتی کے معاملے پر ہم سب یک جان ہیں اور ہم افواج پاکستان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ازلی دشمن کا مقابلہ کرنے کیلئے سب سے پہلے میں خود کو پیش کروں گا، حکومت نے ایک ارب کا ایمرجنسی رسپانس فنڈ قائم کر دیا ہے، خوراک، ادویات اور بنیادی ضروریات کے لیے انتظامات مکمل ہیں۔

مزید پڑھیں:  شمالی وزیرستان ڈرون حملے کیخلاف پشاور میں احتجاج، قیام امن کا مطالبہ