5 لاپتہ افراد کی بازیابی

پشاور ہائیکورٹ نے عمان سے آئی خاتون سمیت 5 لاپتہ افراد کی بازیابی کا حکم دیدیا

ویب ڈیسک: پشاور ہائیکورٹ نے عمان سے آئی خاتون سمیت 5 لاپتہ افراد کی بازیابی کا حکم دے دیا، عدالت کا اس کیس کے لیے فل کورٹ بنانے کا فیصلہ، ایڈووکیٹ جنرل نے پیر تک کا وقت مانگ لیا.
تفصیلات کے مطابق پشاور ہائی کورٹ میں عمان سے آئی خاتون سمیت 5 لاپتہ افراد کی بازیابی کی درخواست پر سماعت ہوئی، دوران سماعت عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے پانچوں افراد کو پیش کرنے کا حکم دے دیا ۔ اس پر ایڈووکیٹ جنرل نے مؤقف اختیار کیا کہ ہمیں پیر تک وقت دیں، بازیابی کی کوشش بھی کریں گے، لاپتہ افراد ہمارے پاس نہیں، ہوتے تو پیش کردیتے.
اس پر جسٹس اعجاز نے کہا کہ ہم اس کیس کے لیے فل کورٹ بنائیں گے، دوران سماعت جسٹس ارشد علی نے کہا کہ آپ نے ایف آئی آر درج نہیں کی، حالانکہ درج کرسکتے تھے۔ بعدازاں پشاور ہائیکورٹ نے کیس کی سماعت ملتوی کر دی۔

مزید پڑھیں:  دیرلوئر کے جنگلات میں لگی آگ بے قابو، کئی کلومیٹر رقبہ متاثر