وزیراعظم کے یوٹیوب چینل پر پابندی

بھارت میں وزیراعظم شہباز شریف کے یوٹیوب چینل پر پابندی عائد

ویب ڈیسک: پہلگام فالز فلیگ آپریشن کے بعد گھبراہٹ کا شکار بھارت نے وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کے یو ٹیوب چینل پر پابندی عائدکردی ۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کاکول اکیڈمی میں پاسنگ آئوٹ تقریب سے خطاب کیا جو یوٹیوب چینل پر چلنے پر بھارتی حکومت تلملا اٹھی، بھارت کی شکایت پر تقریر یوٹیوب سے ہٹا دی گئی۔
یوٹیوب انتظامیہ نے اس حوالے سے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی تقریر ہٹائے جانے کے خلاف اپیل کا حق دیا گیا ہے۔
اس سے قبل بھارت نے یوٹیوب پر پاکستان کے سولہ چینلز کی نشریات بلاک کردی تھیں جبکہ اس سے پہلے بھی مودی سرکار پاکستانی حکومت کے ایکس اکانٹس پر بھارت میں پابندی لگا چکی ہے۔
واضح رہے کہ پاکستانی چینلز نے بھارت کے فالز فلیگ آپریشن سمیت دیگر جھوٹے دعوں کی قلعی کھول کر رکھ دی تھی، ایتھلیٹ ارشد ندیم سمیت کئی پاکستانی شخصیات کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بلاک کردیے گئے، اداکار فواد خان، ماہرہ خان، علی ظفر، سجل علی، صباقمر، ہانیہ عامرسمیت کئی فنکاروں کے اکانٹس پر پابندی لگادی۔

مزید پڑھیں:  ناپسندیدہ قرار دے کر بھارتی ہائی کمیشن اہلکار کو پاکستان چھوڑنے کی ہدایت