سزا معطلی کی درخواستیں

190ملین پاؤنڈ کیس:سزا معطلی کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر

ویب ڈیسک: 190ملین پاؤنڈ کیس میں اہم پیشرفت سامنے آگئی ،سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستیں اسلام آباد ہائی کورٹ میں سماعت کے لئے مقرر ہو گئیں۔
قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف 8مئی کو درخواستوں پر سماعت کریں گے اس سلسلے میںاسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس کی جانب سے باقاعدہ طورپر کاز لسٹ جاری کر دی گئی ۔
واضح رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے سزا معطل کر کے ضمانت پر رہائی کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔
دو روز قبل عدالت نے سزا معطلی کی درخواستیں آئندہ ہفتے مقرر کرنے کی ہدایت کی تھی۔

مزید پڑھیں:  سوات، چڑیوں کی حفاظت اور نسل بڑھانے کیلئے مہم شروع