ٹی ایم اے اہلکار جاں بحق

چارسدہ :نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ٹی ایم اے اہلکار جاں بحق

ویب ڈیسک: چارسدہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ٹی ایم اے اہلکار جاں بحق ہو گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ تھانہ پڑانگ کی حدود میاں بابا قبرستان کے قریب پیش آیا جہاں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ٹی ایم اے اہلکار حسن جان کو موت کے گھاٹ اتار دیا ۔
پولیس نے مقتول کے بیٹے کی رپورٹ پر نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ۔

مزید پڑھیں:  روس اور یوکرین کے درمیان براہ راست مذاکرات کا ا مکان