ویب ڈیسک: جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پاکستان بھارت کو جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔
ترجمان جے یو آئی کے مطابق قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان نے اسلام آباد میں واقع ایرانی سفارتخانے کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ایرانی سفیر ڈاکٹر رضا مقدمی سے ملاقات کی۔
دورے کے دوران مولانا فضل الرحمان نے ایرانی شہر بندر عباس میں بم دھماکے پر افسوس کا اظہار کیا۔
ملاقات میں دونوں رہنماوں نے موجودہ ملکی سیاسی صورتحال اور حالیہ پاک بھارت کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا۔
ترجمان جے یو آئی کے مطابق ملاقات کے دوران خطے میں امن و امان کے قیام پر اتفاق کیا گیا اور مولانا فضل الرحمان کو دورہ ایران کی دعوت دی۔
ایرانی سفیر نے مولانا فضل الرحمان کو مسئلہ فلسطین پر جاندار موقف اپنانے پر خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ مسئلہ فلسطین امت مسلمہ کا متفقہ مسئلہ ہے۔
