بھارت نے پانی روکنے کیلئے

بھارت نے پانی روکنےکیلئےکوئی اسٹرکچر بنایا تو تباہ کردیں گے،خواجہ آصف

ویب ڈیسک: وزیر دفاع خواجہ آصف نے واضح کیا ہے کہ بھارت نے پانی روکنے کے لئے کوئی اسٹرکچر بنایا تو اسے تباہ کر دیں گے ۔
نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے وزیردفاع خواجہ نے دو ٹوک انداز میں کہا ہے کہ سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی آسان نہیں، یہ پاکستان کے خلاف اعلان جنگ ہوگا، معاہدے کی خلاف ورزی کی گئی تو پاکستان اس اسٹرکچر پر حملہ کردے گا۔
وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت نے پہلگام واقعے سے متعلق کوئی ثبوت نہیں دیا، بھارت اب اپنے ہی بیانیے کا مغوی بن چکا ہے۔
وزیر دفاع نے مزید کہا کہ امریکی نائب صدر نے بھارت کے لیے فیس سیونگ کی گنجائش رکھی ہے، بھارت نے فیس سیونگ کے لیے کوئی حرکت کی تو اس کے منہ پر ہم کالک مل دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ایسے دشمن سے پالا پڑا ہے جوجان بوجھ کر ملبہ ہم پرڈالتا ہے، بھارت کی جانب سے کسی محدود ردعمل کو بھی نظرانداز نہیں کیا جائے گا، اگر بھارت نے کوئی حرکت کی تو گھر پہنچا کر آئیں گے۔
وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ نریندرمودی نے بہت بڑا جوا کھیلا جو ہارگیا، بھارت کے اندر سے بھی لوگ نریندر مودی کی بات پریقین کرنے کو تیار نہیں۔

مزید پڑھیں:  سینیٹر ایمل ولی کا چیئرمین پی ٹی اے کیخلاف تحریک استحقاق لانے کا اعلان