ویب ڈیسک: پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل 10) میں پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 6وکٹوں سے شکست دے دی ۔
پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے ملنے والا 144 رنز کا ہدف 17ویں اوور میں 4وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، معاذ صداقت 55 اور بابر اعظم 53رنز کیساتھ نمایاں رہے۔
قبل ازیں قذافی سٹیڈیم لاہور میں ہونیوالے ایونٹ کے 22 ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے پشاور زلمی کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کو ترجیح دی ۔
پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے اسلام آباد یونائیٹڈ نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 143 رنز بنائے، صاحبزادہ فرحان 36 رنز کیساتھ نمایاں رہے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے کائل مائرز 18، کولن منرو11، سلمان علی آغا 4، کپتان شاداب خان 15 رنز بناکر آٹ ہوئے، اعظم خان 8، عماد وسیم 10، سعد مسعود اور نسیم شاہ ایک ایک رن بناکر چلتے بنے جبکہ بین ڈوارشوئس 33 رنز بناکر ناٹ آٹ رہے۔
پشاور زلمی کی جانب سے محمد علی نے 3 جبکہ لیوک ووڈ، الزاری جوزف، احمد دانیال، صائم ایوب اور حسین طلعت نے ایک ایک وکت حاصل کی۔
