خارکیف پر روسی ڈرون حملے

یوکرینی شہر خارکیف پر روسی ڈرون حملے، 50افراد زخمی

ویب ڈیسک: یوکرین کے دوسرے بڑے شہر خارکیف پر روسی ڈرون حملے کے نتیجے میں میں 0افراد زخمی ہو گئے۔
حملوں کے نتیجے میں آگ بھڑک اٹھی اور متعدد رہائشی عمارتیں، شہری انفرا اسٹرکچر اور گاڑیاں تباہ ہوئیں۔
حالیہ ہفتوں میں روسی افواج کی جانب سے یوکرینی شہری علاقوں پر بڑھتے ہوئے حملوں کے نتیجے میں درجنوں ہلاکتیں ہو چکی ہیں، باوجود اس کے کہ امریکا دونوں ممالک کے ساتھ بات چیت میں مصروف ہے۔
جمعہ کو خارکیف کے گورنر کے بیان کے مطابق روسی فوج کے ڈرون حملوں میں تقریبا 50 افراد زخمی ہو چکے ہیں، جن میں ایک 11 سالہ لڑکی بھی شامل ہے۔
حملے ایسے وقت میں ہوئے ہیں جب یوکرین اور امریکا کے درمیان یوکرین میں معدنیات کی تلاش کے لیے ایک اہم معاہدہ طے پایا ہے۔
واضح رہے کہ یوکرینی شہر خارکیف روسی سرحد کے قریب واقع ہے اور ماسکو کے حملے کے آغاز سے ہی مسلسل نشانہ بنتا آ رہا ہے۔

مزید پڑھیں:  بھارتی سپانسپرڈ فتنہ الخوارج کا ایک اور مکروہ فعل بے نقاب