ویب ڈیسک: ضلع خیبر کے علاقہ وادی تیراہ میں دہشت گردوں نے چیک پوسٹ پرحملہ کیا جس میں ایک سپاہی شہید ہوگیا ۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق واقعہ وادی تیراہ کے علاقہ حیدر کنڈو میں پیش آیا جہاں سالار پوسٹ پر دہشت گردوں کی جانب سے حملہ کیا گیا ۔
حملے میں ایک سپاہی شہید جبکہ سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 2دہشت گرد زخمی ہو گئے ۔
واقعے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے میں کلیئرنس آپریشن شروع کردیا ۔
