ویب ڈیسک: صوبائی دارالحکومت پشاور میں امن و امان کی ابتر صور تحال کے باعث خواجہ سراؤں کا اغواء اور ان سے بھتہ وصولی کی وارداتیں عام ہو گئیں ۔
تفصیلات کے مطابق پشاورمیں امن و امان کی ابتر صورتحال کی وجہ سے خواجہ سراء بھی محفوظ نہیں ، شہر میں خواجہ سرائوں کا اغواء اور ان سے بھتہ کی وصولی معمول بن گیا ہے جبکہ پولیس کی کاروائی صرف کاغذاور ایف آئی آرتک محدود ہوکر رہ گئی ہے ۔
ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں پولیس کے اعلیٰ افسران کے ساتھ بار بار میٹنگ بے سود ثابت ہو ئیں۔
خواجہ سراوئوں کی جانب سے درخواستوں پر درخواستیں دینے کے باوجود بجلی نامی خواجہ سرا کا اغوا اور پھر 50لاکھ کا مطالبہ سوالیہ نشان ہے جبکہ بھتہ خور 10لاکھ کی وصولی کر بھی چکے ہیں ۔
اس سلسلے میں خواجہ سراؤں کی رہنماء فرزانہ نے بروقت کارروائی نہ ہونے پر احتجاج کا اعلان کردیا ہے ۔
