لکی مروت میں پولیس چوکی پر حملہ

لکی مروت میں پولیس چوکی پر حملہ ،ایک اہلکار سمیت 3افراد زخمی

ویب ڈیسک: لکی مروت میں پولیس چوکی پر دہشت گردوں نے حملہ کیا جس میں ایک اہلکار سمیت 3افراد زخمی ہو گئے ۔
پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ لکی مروت میں پیش آیا جہاں چوکی گنڈی چوک پر نامعلوم دہشت گردوں کی جانب سے حملہ کیا گیا ۔
فائرنگ کے تبادلے میں ایک پولیس اہلکار سمیت 3افراد زخمی ہو گئے جن میں ایک چوکیداور ایک شہری شامل ہیں ۔
پولیس کی بروقت کارروائی کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔
واقعے کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ۔

مزید پڑھیں:  مودی سرکار پاکستان سے شکست کا بدلہ معصوم کشمیری عوام سے لینے لگی