مزید 4زخمی چل بسے

نوشکی آئل ٹینکر دھماکہ، مزید 4زخمی چل بسے ،اموات7ہو گئیں

ویب ڈیسک: کراچی کے نجی ہسپتال میں زیر علاج نوشکی آئل ٹینکر دھماکے کے مزید 4زخمی چل بسے ، جس کے بعد اموات 7ہو گئیں۔
ریسکیو حکام کے مطابق کراچی میں دوران علاج دم توڑنے والے افراد کی تعداد 7 ہوگئی ہے۔
جاں بحق ہونے والوں میں سلمان، وزیر احمد، در محمد اور عبدالباسط شامل ہیں، ہسپتال میں نوشکی آئل ٹینکر دھماکے کے 10 زخمی تاحال زیر علاج ہیں۔
ریسکیو حکام نے مزید بتایا ہے کہ نوشکی آئل ٹینکر دھماکے کے 17 زخمیوں کو علاج کے لیے کراچی منتقل کیا گیا تھا، نوشکی میں چند دن قبل آئل ٹینکر کے دھماکے سے متعدد افراد جھلس گئے تھے۔

مزید پڑھیں:  ملک بھر میں سورج آگ برسانے لگا، ہیٹ ویوکی وارننگ جاری