ویب ڈیسک: امریکہ میں سیاحتی وین اور پک اپ ٹرک کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں 7افراد ہلاک ہو گئے ۔
میڈیا رپوٹس کے مطابق حادثہ امریکی ریاست آئڈاہو میں یلو اسٹون نیشنل پارک کے قریب پیش آیا جہاں ایک سیاحتی وین اور ایک ڈاج ریم پک اپ ٹرک آپس میں ٹکرا گئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مرسڈیز مسافر وین ایک ٹور وہیکل کے طور پر استعمال ہو رہی تھی، جس میں 14 افراد سوار تھے جبکہ پک اپ ٹرک میں صرف ڈرائیور موجود تھا، تصادم کے نتیجے میں وین میں سوار 6 غیر ملکی افراد اور ٹرک ڈرائیور موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے ۔
ہسپتال انتظامیہ کے مطابق تین دیگر زخمیوں کو طبی امداد دے کر فارغ کر دیا گیا، جبکہ دو مریضوں کو مزید علاج کے لیے ایسٹرن آئڈاہو ریجنل میڈیکل سینٹر منتقل کیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہو سکیں اور اس کی تحقیقات جاری ہیں۔ہنری لیک، ویسٹ یلو اسٹون، مونٹانا سے تقریباً 17میل کے فاصلے پر واقع ہے، جو یلو اسٹون نیشنل پارک کے داخلی راستوں میں سے ایک ہے۔
