ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے اہم امریکی عہدیداروں کے وفد سے ملاقات کرکے عمران خان کے خلاف جعلی مقدمات سے آگاہ کیا ۔
ذرائع کے مطابق حکومت خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر محمد علی سیف نے امریکا کے پولٹیکل مشن کے وزیر اور کمیشن کے قائمقام ڈپٹی ہیڈ سے اہم ملاقات کی ۔
جاری بیان میں کہا گیا کہ ملاقات میں پہلگام کے فالس فلیگ اپریشن کے بعد پاکستان اور انڈیا کی کشیدہ صورتحال پر بھی تبادلہ خیال ہوا، ملاقات میں امن امان سمیت ملکی و صوبائی سیاسی صورتحال پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔
ملاقات میں فالس فلیگ آپریشن کے بعد بھارت کے بے بنیاد الزامات کے حوالے سے گفتگو ہوئی، بیرسٹر سیف نے مودی کے جنگی جنون کے حوالے سے بھی گفتگو کی، ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال سمیت خیبر پختون خوا میں آمن امان کے حوالے سے تنادلہ خیال ہوا۔
ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران بیرسٹر سیف نے امریکی عہدیداروں کو عمران خان سمیت تمام سیاسی قیدیوں کے خلاف جعلی مقدمات کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔
ملاقات میں صوبے اور خاص کر ضم اضلاع کے معاملات اور ترقیاتی عمل کے حوالے سے تبادلہ خیال ہوا۔
بیرسٹر ڈاکٹرسیف نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت ضم اضلاع کی ترقی پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں، خیبر پختونخوا حکومت امن امان، تعلیم کے فروغ اور صحت سہولیات پر کثیر بجٹ خرچ کررہی ہے۔
وفد نے عوامی فلاح وبہبود کے لئے خیبر پختون خوا حکومت کے اقدامات کو سراہا۔
بیرسٹر ڈاکٹرسیف نے کہا کہ وفد نے امریکا کی طرف سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔
