ویب ڈیسک: یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کے 3ہزار سے زائد کنٹریکٹ ملازمین کو نوکریوں سے فارغ کردیا گیا ۔
رپورٹ کے مطابق متعدد یوٹیلٹی سٹورز کو نقصان میں ہونے کے باعث بند کیا جارہا ہے،اس سے قبل فروری میں بھی3ہزار کے قریب ملازمین کو فارغ کیا گیا تھا۔
ملازمین کو نکالنے کے احکامات چھٹی والے دن جاری کیے گئے، پہلے مرحلے میں تمام ڈیلی ویجز ملازمین کو فارغ کیا گیا تھا جو گزشتہ 10 سال سے کارپوریشن میں کام کر رہے تھے۔
واضح رہے کہ22جنوری کو وفاقی کابینہ نے یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے آپریشنز بند کرنے کے حوالے سے کمیٹی تشکیل دے دی تھی۔
