قومی سلامتی صورتحال

قومی سلامتی صورتحال،وزیراطلاعات اورڈی جی آئی ایس پی آرآج بریفنگ دینگے

ویب ڈیسک: وزیراطلاعات اور ڈی جی آئی ایس پی آر آج سیاسی رہنماؤں کو قومی سلامتی صورتحال پر بریفنگ دیں گے، اس دوران سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کو قومی سلامتی کے حوالے سے آگاہ کیا جائیگا۔
تفصیلات کے مطابق قومی سلامتی صورتحال پر وزیر اطلاعات اور ڈی جی آئی ایس پی آر آج بریفنگ دینگے، سیاسی رہنماؤں کو عطاء تارڑ اور لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کو قومی سلامتی کے حوالے سے آگاہ کریں گے۔
اس موقع پر شرکاء کو افواج پاکستان کی دفاعی تیاریوں، سفارتی اقدامات اور ریاستی مؤقف سے آگاہ کیا جائے گا، موجودہ صورتحال میں بریفنگ قومی یکجہتی اور اتحاد واتفاق کی اعلیٰ مثال ہوگی۔ ذرائع نے بتایا کہ یہ بریفنگ پاکستان اور بھارت کے درمیان موجودہ قومی سلامتی کی صورتحال اور اس کے مضمرات کے حوالے سے ہوگی۔ ادھر پی ٹی آئی نے سیاسی رہنماؤں کو بریفنگ کے حوالے سے لاعلمی کا اظہار کر دیا۔
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ ہمیں کوئی دعوت نامہ نہیں ملا، حکومت نے دعوت دی تو جانے یا نہ جانے کا فیصلہ پارٹی کرے گی، ان کے علاوہ عمر ایوب، شبلی فراز اور عامر ڈوگر نے بھی دعوت نامہ نہ ملنے کی تصدیق کی ہے۔ یاد رہے کہ وزیراطلاعات اور ڈی جی آئی ایس پی آر آج سیاسی رہنماؤں کو قومی سلامتی صورتحال پر بریفنگ دیں گے، اس دوران سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کو قومی سلامتی کے حوالے سے آگاہ کیا جائیگا۔

مزید پڑھیں:  بھارت کو اندازہ ہوگیا کہ پاکستان سے الجھنا مہنگا پڑگیا،شاہد آفریدی