خلیج تعاون کونسل کا پاک بھارت

خلیج تعاون کونسل کا پاک بھارت مذاکرات فوری شروع کرنے کا مطالبہ

ویب ڈیسک: خلیج تعاون کونسل کا پاک بھارت مذاکرات فوری شروع کرنے کا مطالبہ، دہشت گردی کی مخالفت میں خلیج تعاون کونسل کے اصولی مؤقف کا بھی اعادہ کیا۔
تفصیلات کے مطابق خلیج تعاون کونسل کی جانب سے جنوبی ایشیا کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان اور بھارت سے فوری مذاکرات شروع کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ خلیج تعاون کونسل کے سیکرٹری جنرل جاسم البدیوی نے پہلگام میں سیاحوں پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے تحمل کا مظاہرہ کرنے، بات چیت کی زبان کو ترجیح دینے پر زور دیا۔
انہوں نے بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق اختلافات کے حل کیلئے پرامن ذرائع اختیار کرنے کی اہمیت پر بھی زور دیا، اور اس موقع پر دہشت گردی کی مخالفت میں خلیج تعاون کونسل کے اصولی مؤقف کا بھی اعادہ کیا۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق جموں و کشمیر کے مسئلے کا پرامن حل تلاش کرنے کیلئے بین الاقوامی برادری اپنی کوششیں تیز کرے۔ یاد رہے کہ خلیج تعاون کونسل کا پاک بھارت مذاکرات فوری شروع کرنے کا مطالبہ، دہشت گردی کی مخالفت میں خلیج تعاون کونسل کے اصولی مؤقف کا بھی اعادہ کیا۔

مزید پڑھیں:  مردان میں پولیس مقابلہ ، 2راہزن اور ایک راہگیر جاں بحق