مودی کا گھناؤنا چہرہ بے نقاب

بھارت سمیت دنیا کے سامنے مودی کا گھناؤنا چہرہ بے نقاب

ویب ڈیسک: بھارت کی اپوزیشن جماعت کانگریس کے رہنما نے لائیو پروگرام میں بھارت سمیت دنیا کے سامنے مودی کا گھناؤنا چہرہ بے نقاب کر دیا، کانگریس رہنما نے ہندو انتہا پسند وزیراعظم نریندر مودی کی ووٹ مانگنے کا کلپ لائیو پروگرام میں چلا دیا، اس دوران لاکھ کوششوں کے باوجود مودی کا اصل چہرہ دنیا کے سامنے آ گیا۔
ذرائع کے مطابق پہلگام واقعے کو جواز بنا کر نریندر مودی کا عوام سے ووٹ مانگنے کا منصوبہ کانگریس رہنما نے دنیا کے سامنے بے نقاب کر دیا اور پلوامہ فالس فلیگ آپریشن کے نتیجے میں ہلاک بھارتی فوجیوں کی لاشوں پر ووٹ مانگنے کا بیان لائیو پروگرام میں چلا دیا۔
کانگریس رہنما کی جانب سے ٹی وی پروگرام میں مودی کی تقریر کا ویڈیو کلپ چلا کر مودی اور بھارتی میڈیا کے منہ پر طمانچہ مارا گیا، اس دوران بی جے پی کی آلہ کار پروگرام اینکر مودی کا دفاع کرنے کی ناکام کوشش کرتی رہی۔ ویڈیو میں مودی کی جانب سے پلوامہ کے شہدا کو ہتھیار بنا کر ووٹ کی اپیل کی جا رہی ہے۔
ووٹ مانگنے کی اس مہم نے بھارت سمیت دنیا کے سامنے مودی کا گھناؤنا چہرہ بے نقاب کر دیا، اس حوالے سے نہ صرف بھارت بلکہ عالمی سطح پر بھی چہ میگوئیاں شروع ہو گئی ہیں۔ سیاسی ماہرین کا کہنا ہے کہ ویڈیو سے مودی سرکار کا اپنے ہلاک فوجی جوانوں کے نام پر سیاست کرنے کا گندا کھیل منظر عام پر آگیا ہے، پروگرام میں سیاسی رہنما نے مودی بھارتی قوم کے جذبات بھڑکا کر سیاست کا دھندہ آشکار کر دیا۔
سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ کانگریس رہنما کی جانب سے لائیو پروگرام میں ویڈیو کلپ چلانے پر ٹاک شو میں موجود اینکر اور وزرا کے چہروں پر سوالیہ نشان دکھائی دینے لگے۔ یاد رہے کہ ہلاک بھارتی فوجیوں کی نعشوں پر ووٹ لینے کا مودی کا کھیل بے نقاب ہوگیا، جسے سیاسی ماہرین نے انتہائی گندا کھیل قرار دیدیا۔

مزید پڑھیں:  مانسہرہ میں بیوی نے زہر دے کر شوہر کو قتل کردیا