ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف کی صدر ن لیگ سے ملاقات ہوئی ہے، پاک بھارت کشیدگی پر بریفنگ، اس موقع پر وزیراعلی پنجاب مریم نواز بھی موجود تھیں.
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی صدر ن لیگ سے ملاقات ہوئی ہے، سابق وزیراعظم نواز شریف سے ہونے والی ملاقات میںدیگر اہم امور سمیت پاک بھارت کشیدگی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، دونوںرہنماوں کے مابین ملاقات جاتی امراء میں ہوئی ہے، اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی موجود تھیں۔
پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں وزیراعظم نے ملکی سیاسی صورتحال سمیت پاک بھارت کشیدگی و دیگر اہم امور پر نواز شریف کسیاتھ تبادلہ خیال کیا۔
