اسحاق ڈار کا ملائیشین ہم منصب

اسحاق ڈار کا ملائیشین ہم منصب سے رابطہ، بھارتی الزامات مسترد

ویب ڈیسک: پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا ملائیشین ہم منصب سے رابطہ ہوا ہے، اس دوران پاکستانی وزیر خارجہ اور مسلم لیگ ن کے رہنما نے بھارتی الزامات مسترد کرنے سے ان کے اشتعال انگیز اقدامات کو بھی یکسر مسترد کر دیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور ملائیشین وزیر خارجہ داتو سری محمد حسن کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے،اس دوران دونوں رہنماؤں نے خطے میں ہونے والی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا، جبکہ اسحاق ڈار نے پاکستان کے خلاف بھارتی اشتعال انگیزی اور بے بنیاد الزامات یکسر مسترد کر دیئے۔
نائب وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے یکطرفہ طور پر سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنا بین الاقوامی قوانین اور معاہدے کی خلاف ورزی ہے، تاہم پاکستان اپنی خودمختاری اور قومی مفاد کے تحفظ کا بھرپور حق رکھتا ہے، اس موقع پر انہوں نے علاقائی امن و سلامتی کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملائیشین وزیر خارجہ نے پاکستان کے موقف کی حمایت کی اور کہا کہ تمام فریقین صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں،اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے بدلتی ہوئی صورتحال پر قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔

مزید پڑھیں:  خطے میں‌ دہشتگردی پاک بھارت دیرینہ مسائل کی وجہ سے ہو رہی ہے، ٹیمی بروس