مظفرآباد میں شہریوں کو راشن ذخیرہ

ممکنہ بھارتی حملہ، مظفرآباد میں شہریوں کو راشن ذخیرہ کرنے کی ہدایت

ویب ڈیسک: ممکنہ بھارتی حملہ کے پیش نظر مظفرآباد میں شہریوں کو راشن ذخیرہ کرنے کی ہدایت کر دی گئی، اس سے قبل ایک ماہ کا رشن جمع کرنے کا کہا گیا تھا، تاہم اب اسے دو ماہ کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بھارت کے مابین حالیہ کشیدہ صورتحال کے پیش نظر پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کی حکومت نے شہریوں کو کو راشن ذخیرہ کرنے کی ہدایت کر دی ہے، اب کی بار شہریوں کو ایک ماہ کی بجائے اب دو ماہ کا راشن ذخیرہ کرنے کا کہا جا رہا ہے۔
وزیرِ خوراک اکبر ابراہیم کے مطابق انہوں نے محکمہ خوراک کو ہدایت کی ہے کہ وہ ایسے علاقوں میں، جو انڈیا کی گولہ باری کا نشانہ بن سکتے ہیں، خوراک کی قلت سے بچنے کے لیے منصوبہ بندی کر لیں۔
گزشتہ روز مظفرآباد میں آٹے کے ملز مزدوروں نے آٹے کی بڑی بوریاں ٹرک میں منتقل کیں۔ پاکستان نے تمام تر بھارتی الزامات مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کے پاس یہ ’قابلِ اعتماد خفیہ معلومات‘ موجود ہیں کہ انڈیا فوجی کارروائی کا ارادہ رکھتا ہے۔
مظفر آباد میں محکمہ خوراک کے ذرائع نے بتایا ہے کہ لائن آف کنٹرول کے ساتھ واقع تمام ڈپوؤں پر آٹے کے وافر ذخائر موجود ہیں، تاہم ان کے مطابق پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے وزیر اعظم چوہدری انوار الحق نے ہدایت کی ہے کہ ذخیرے کی گنجائش کو دو ماہ کی ضروریات پوری کرنے کے لیے بڑھایا جائے۔
یاد رہے کہ ممکنہ بھارتی حملہ کے پیش نظر مظفرآباد میں شہریوں کو راشن ذخیرہ کرنے کی ہدایت کر دی گئی، اس سے قبل ایک ماہ کا رشن جمع کرنے کا کہا گیا تھا، تاہم اب اسے دو ماہ کر دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  قومی اسمبلی میں پاک فضائیہ کو خراج تحسین پیش کرنے کی قراردادمنظور