ویب ڈیسک: غزہ پر قیامت ڈھانے کیلئے نیا پلان تیار کر لیا گیا، جس کے تحت مزید ہزاروں صیہونی فوجی طلب کئے جائیں گے، اس دوران غزہ پر چاروں طرف سے حملے کئے جائیں گے۔
اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے غزہ پر قیامت ڈھانے کیلئے نیا پلان تیار کر لیا ہے، جس کے تحت ہزاروں صیہونی فوجی طلب کئے جائیں گے، جس کی منظوری دیدی گئی ہے، جبکہ اس پلان کی کابینہ آج توثیق کرے گی۔
دوسری جانب امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکا اور اسرائیل غزہ میں امداد کی فراہمی کے ایسے نظام پر بات چیت کر رہے ہیں جس میں حماس کی رسائی امداد تک نہ ہو۔
