ویب ڈیسک: روسی وزیرخارنہ کا بھارتی ہم منصب سے رابطہ ہوا ہے، جس میں پاکستان سے کشیدگی ختم کرنے پر زور دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق روس کی جانب سے ایک بار پھر زور دیا گیا ہے کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدگی کو دوطرفہ مذاکرات کے ذریعے حل کیا جائے۔
روسی وزیر خارجہ سرگئی لارؤف نے بھارتی ہم منصب ایس جے شنکر سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور کہا کہ شملہ معاہدہ اور لاہور ایگریمنٹ کی روشنی میں دونوں ممالک کو سفارتی راستہ اختیار کرنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ ماسکو امن کا حامی ہے اور خطے میں استحکام کیلئے ضروری ہے کہ بھارت کشیدگی کو بڑھانے کے بجائے بات چیت کو ترجیح دے۔
