ویب ڈیسک: پاک بھارت حالیہ کشیدگی کے دوران جہاں جنگی تیاریاں عروج پر ہیں، وہیں مودی سرکار نے ایک اور چال چل دی، آئی ایم ایف سے 3 سالہ مدت مکمل ہونے سے 6 ماہ قبل ہی ایگزیکٹو ڈائریکٹر آئی ایم ایف کرشنا مورتی بھارت واپس طلب کر لئے گئے۔
ذرائع کے مطابق اس سے قبل آئی ایم ایف کے پلیٹ فارم پر بھی بھارت نے پاکستان کیخلاف ہرزہ سرائی کی تھی، تاہم اب بھارتی حکومت نے آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کرشنا مورتی سبرامنین کو واپس بلا لیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق کرشنا مورتی سبرامنین کو آئی ایم ایف سے 3 سالہ مدت مکمل ہونے سے 6 ماہ پہلے بلایا گیا ہے، سرکاری طور پر انہیں ہٹائے جانے کی وجوہات نہیں بتائی گئی ہیں۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق کرشنا مورتی سبرامنین کو ہٹائے جانے کی وجہ آئی ایم ایف ڈیٹا سیٹس پر سوالات اٹھانا ہے، یہ بھِ بتایا گیا کہ سبرامنین کو ہٹائے جانے کی وجہ اپنی کتاب کی تشہیر کے لیے عہدے کا استعمال بھی ہے۔
