وزیراعظم انتھونی البانیز دوسری مدت

آسٹریلوی انتخابات، وزیراعظم انتھونی البانیز دوسری مدت کیلئے کامیاب

ویب ڈیسک: آسٹریلوی انتخابات میں وزیراعظم انتھونی البانیز دوسری مدت کیلئے کامیاب ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے عام انتخابات بائیں بازو کے رہنما اور آسٹریلوی وزیراعظم انتھونی البانیز نے دوسری مدت کے لیے کامیابی حاصل کر لی۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق آسٹریلیا کے عام انتخابات میں لیبر پارٹی کے انتھونی البانیز نے کامیابی حاصل کرلی ہے اور قدامت پسند لبرل نیشنل اتحاد کے پیٹرڈٹن کو شکست ہوئی ہے۔
انتخابات میں کامیابی حاصل ہونے کے بعد لیبر پارٹی کے بائیں بازو کے رہنما اور آسٹریلوی وزیراعظم انتھونی البانی دوسری مدت کے لیے مزید 3 سال وزیراعظم ہونگے۔
دوسری جانب قدامت پسند لبرل نیشنل اتحاد کے پیٹرڈٹن نے اپنی شکست قبول کر لی اور وزیرِاعظم انتھونی البانیز کو فون کر کے انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی۔

مزید پڑھیں:  یوم تشکر: پشاور میں یادگار شہداء پر خصوصی تقریب، وزیراعلیٰ و دیگر کی شرکت