ویب ڈیسک: تاریخ کی بدترین بمباری میں اسرائیل بازی لے گیا، غزہ پر زندگی تنگ کرنے کا سلسلہ بدستور جاری، فاقہ کشی اور صیہونی بمباری سے 4 بچوں سمیت مزید 41 فلسطینی شہید ہو گئے۔
غذائی قلت کے باعث مزید ایک اور بچی کے انتقال کے باعث فاقہ کشی سے شہید افراد کی تعداد 57 ہوگئی، جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی حملوں میں 3 بچوں سمیت 40 فلسطینی شہید ہوگئے اور غذائی قلت سے ایک اور بچی چل بسی، فاقہ کشی سے اموات کی تعداد 57 ہوگئی جبکہ 9 ہزار سے زائد بچے شدید غذائی قلت کا شکار ہیں۔
غزہ میں اسرائیل کی جانب سے امداد لے جانے پر پابندی کے باعث 9 ہزار سے زائد بچے شدید غذائی قلت کا شکار ہیں، امدادی سامان کے سیکڑوں ٹرک بارڈر پر غزہ میں داخلے کے منتظر ہیں تاہم صیہونی حکومت کی جانب سے انہیں داخلے کی اجازت نہیں دی جا رہی۔
اسرائیل کی غزہ میں امداد کی فراہمی پر پابندی کے حوالے سے امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ غزہ میں امداد کی فراہمی کا نظام بنانےکے لیے امریکا اور اسرائیل رابطے میں ہیں، امریکا اور اسرائیل ایسا نظام چاہتے ہیں جس میں امداد حماس تک نہ پہنچ پائے۔
یاد رہے کہ اسرائیل نے 2 مارچ سے غزہ میں ہر قسم کی امداد کی فراہمی پر پابندی لگائی ہوئی ہے۔تاریخ کی بدترین بمباری میں اسرائیل بازی لے گیا، غزہ پر زندگی تنگ کرنے کا سلسلہ بدستور جاری، فاقہ کشی اور صیہونی بمباری سے 4 بچوں سمیت مزید 41 فلسطینی شہید ہو گئے۔
