ویب ڈیسک: پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد پاکستانی عوام کا اپنی مسلح افواج سے بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا جا رہا ہے، عوام پاک فوج کے قافلوں پر پھول نچھاور کر کے اپنی محبت اور حمایت کا اظہار کر رہے ہیں، اس موقع پر عوام نے پاک فوج زندہ باد کے نعرے بلند کئے اور اپنے جوانوں کے ساتھ مکمل اتحاد کا پیغام دیا۔
پاکستانی عوام کا اپنی مسلح افواج سے بھرپور یکجہتی کا اظہار کچھ اس انداز میں کیا جا رہا ہے کہ اس نے فوجی جوانوں کے دل بھی جیت لئے ، فوجی جوانوں نے ہمیشہ کی طرح قوم کی محبت کو ہاتھ اٹھا کر وصول کیا اور اس بات کا ثبوت دیا کہ وہ اور قوم ایک ہی ہیں۔
دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ قدرتی آفات ہوں یا دشمن سے جنگ، قوم نے ہمیشہ پاکستان کی مسلح افواج کا ساتھ دیا اور اس کے شانہ بشانہ کھڑی رہی ہے اور اب بھی وہی جذبہ قائم ہے، عوام کا یہ جوش و خروش اور محبت پاک افواج کے حوصلے بلند کرتا ہے۔
ماہرین نے مزید کہا کہ بھارت کی کسی بھی جارحیت کی صورت میں منہ توڑ جواب دیا جائے گا، پاکستانی قوم اپنی بہادر افواج کے ساتھ ہر محاذ پر سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوگی۔
