عمران خان نے مجوزہ معدنیات بل

عمران خان نے مجوزہ معدنیات بل پر ووٹنگ نہ کرنے کی ہدایت کی ہے، جنید اکبر

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف خیبرپختونخوا کے صدر جنید اکبر نے کہا ہے کہ بانی چیئرمین عمران خان نے مجوزہ معدنیات بل پر ووٹنگ نہ کرنے کی ہدایت کی ہے، تاہم اس کے علاوہ معدنیات بل سے متعلق عمران خان کے اہم احکامات پی ٹی آئی ارکان تک پہنچا دیے ہیں۔
ان کا کہنا ہے بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے جب تک میری ان سے ملاقات نہیں ہو جاتی، اس وقت تک مجوزہ معدنیات بل پاس نہیں ہوگا، بل پر ووٹنگ نہ کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔
جنید اکبر کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے اہم احکامات مجھے دیے ، عمران خان نے کہا ہے کہ جب تک میری اُن سے ملاقات نہیں ہوتی تب تک بل پاس نہیں ہو گا، بل کا جائزہ لینے کے لیے میں نے 3 رکنی کمیٹی بھی قائم کی تھی، قائم کردہ کمیٹی نے رپورٹ تیار کرکے مرکزی قیادت کو ارسال کر دی ہے۔

مزید پڑھیں:  26نومبر احتجاج، پی ٹی آئی کے 86 کارکنان کی ضمانتیں منظور