سوئٹزرلینڈ کی پہلگام واقعے

سوئٹزرلینڈ کی پہلگام واقعے پر غیرجانبدار تحقیقات میں تعاون کی پیشکش

ویب ڈیسک: دنیا بھر کے دیگر ممالک کے بعد اب سوئٹزرلینڈ کی پہلگام واقعے پر غیرجانبدار تحقیقات میں تعاون کی پیشکش سامنے آئی ہے۔
نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار سے ٹیلی فون پر گفتگو میں سوئس وزیر خارجہ نے پاکستان کے مؤقف اور تحقیقات کے مطالبے کی حمایت کی۔
ٹیلیفونک گفتگو میں دونوں وزرائے خارجہ نے رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا، اس کے علاوہ اسحاق ڈار نے یونانی وزیر خارجہ سے بھی ٹیلی فونک رابطہ کیا۔
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ نے یونانی ہم منصب سے ٹیلی فونک گفتگو میں علاقائی صورتِ حال سمیت بھارت کے بے بنیاد الزامات اور سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے پر پاکستان کے تحفظات سے آگاہ کیا۔
دونوں وزرائے خارجہ نے اقوام متحدہ سمیت عالمی فورمز پر قریبی رابطے جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ یاد رہے کہ دنیا بھر کے دیگر ممالک کے بعد اب سوئٹزرلینڈ کی پہلگام واقعے پر غیرجانبدار تحقیقات میں تعاون کی پیشکش سامنے آئی ہے۔

مزید پڑھیں:  صہیونی حکومت فساد کی جڑ، اکھاڑ پھینکا جائے گا : ایرانی سپریم لیڈر